انھوں نے علماء اکرام ، معززین علاقہ ، اہلیان گڑھی حبیب اللہ اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور علاقے میں امن و آمان کی صورتحال کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
مقتول بچے کے لواحقین سے ملاقات کے دوران ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس انکے دکھ میں برابر کی شریک ہے کوئ بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ملزمان چاہے کتنے ہی اثرورسوخ کیوں نہ رکھتے ہوں اس کیس کی تفتیش کی براہ راست خود نگرانی کروں گا اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے پروفیشنل پولیسنگ کرکے معاملہ کو بروقت حل نہ کرنے پر تھانہ گڑھی کے سٹاف سے 3 ملازمان کو نوکری سے برخاست کرکےمحکمانہ کاروائ شروع کر دی ہے۔اور آئندہ بھی غفلت برتنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئ نرمی نہیں برتی جاۓ گی۔