loader image

District Police Office Mansehra

مانسہرہ (-) یوم شہداۓ پولیس کا آغاز پولیس لائنز مانسہرہ ، ضلع کے تمام تھانوں ،چوکیوں میں ختم قرآن سے کیا گیا ، پولیس کے افسران و جوانوں نے ختم قرآن پڑھ کرشہداء کے بلند درجات اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئیے دعائیں کی ۔

ملک بھر میں پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے 4اگست 2023 کو یوم شہداۓ پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اسی سلسلہ میں ضلع مانسہرہ میں بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر یوم شہداۓ پولیس کا آغاز تمام تھانوں ، چوکیوں اور پولیس لائنز میں ختم قرآن سے کیا گیا۔شہداۓ پولیس کے ایصال ثواب کے لئیے خصوصی دعائیں کی گئ۔

ملک کی بقاء اور سالمیت کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔خیبرپختونخواہ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جنھوں نے مادر وطن کے تحفظ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئیے بہادری اور شجاعت کی لازوال دستانیں رقم کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *