loader image

District Police Office Mansehra

مانسہرہ (-) محرم الحرام کے دوران امن و آمان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئیے ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر مانسہرہ پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ ، محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی ہائ الرٹ ، فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس ، ایلیٹ فورس ، کیو۔آر۔ایف کے علاوہ ٹریفک پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔

فلیگ مارچ تھانہ سٹی مانسہرہ سے شروع ہوکر مانسہرہ بازار ، غازی کوٹ ، مانسہرہ باۓ پاس اور لاری اڈہ سے ہوتا ہوا واپس زیرو پوائنٹ پر اختتام پذیر ہوا۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و آمان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے۔اور قانون شکن عناصروں کو پیغام دینا ہے کہ مانسہرہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئیے پوری طرح الرٹ ہے۔اور ضلع کا امن خراب کرنے والے عناصروں کے خلاف نمٹنے کے لئیے پوری طرح تیار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *