ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ عرفان طارق کا ہفتہ شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کی فیملیز اور بچوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنےکےلئیے ایک اور احسن اقدام ، ڈی پی او آفس میں شہداء ڈیسک قائم کردیا…
زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہداء کویاد رکھتی ہیں۔شہداء پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئیے۔
شہداء ڈیسک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی فیملیز کے ساتھ سرپرست کے طور کھڑے ہیں اور شہداء کی فیملیز کےساتھ ہرمکمن تعاون کیاجاۓ۔ضلع میں کسی بھی شہید کی فیملی کو کسی بھی قسم کا مسلہ ہوتو وہ فوری طور پر شہداء ڈیسک سے رابطہ کرکے اپنا مسلہ بتا سکتے ہیں انکے تمام مسائل کوہنگامی بنیادوں پر حل کیا جاۓ گا۔انکا مزیدکہنا تھا کہ شہداء کی فیملیز کےلئیے انکے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے رہیں گے وہ اپنے سرکاری کاموں علاوہ اپنے زاتی کاموں کی تکمیل کے لئیے بلاجھجک انکے دفتر آسکتے ہیں۔اور اپنے مسائل انھیں بتا سکتے ہیں