ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد
عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اور مظلوم کی داد دسی کو یقینی بنانے کےلئیے تمام تروسائل بروۓ کار لاۓ جائیں اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی اور اچھے اخلاق سے پیش آیا جاۓ (ڈی پی او مانسہرہ)
میٹنگ میں تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ سرکل افسران نے اپنے سرکل کے مجموعی کرائم اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے ڈی پی او مانسہرہ کو بریفنگ دی۔ میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں جرائم بلخصوص قبضہ مافیہ ، مجرمان اشتہاریوں ، قمار بازوں ، منشیات فروشوں ، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار و ریکوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں و جرائم کے تدارک کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ نے تمام افسران پولیس کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس افسران کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔